مہر خبررساں ایجنسی نے کمیوسنٹ پارٹی کے اخبار پیپلز ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے تجارتی میدان میں امریکہ کی دھونس اور دھمکیوں نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چین کو ڈرانے کیلئے چھڑی اور گاجر کی سفارتی پالیسی استعمال کر رہا ہے۔چينی اخبـار کے مطابق امریکہ تجارتی جنگ کے بارے میں دوہرا کردار ادا کر رہا ہے وہ ایک طرف دھمکیاں دیتا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کا رویہ مخلصانہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے چینی درآمدی اشیاء پر مزید محصول عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ کئی ذرائع سے امریکہ نے یہ اشارے بھی دیئے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے، کمیوسنٹ پارٹی کے اخبار پیپلز ڈیلی نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں لکھا ہے کہ امریکہ چین کو ڈرانے کیلئے لاٹھی اور گاجر کی سفارتی پالیسی استعمال کر رہا ہے،لیکن بیجنگ امریکہ کی تجارتی بلیک میلنگ میں نہیں آئیگا اور چین بھر پور انداز میں امریکہ کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرےگا۔
چین نے تجارتی میدان میں امریکہ کی دھونس اور دھمکیوں نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چین کو ڈرانے کیلئے چھڑی اور گاجر کی سفارتی پالیسی استعمال کر رہا ہے۔
News ID 1882876
آپ کا تبصرہ